بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ میں شدید بارشیں اور برفانی طوفان،5افراد ہلاک،لاکھوں گھربجلی سے محروم ہوگئے

datetime 11  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی مشرقی ریاستوں میں ہوا کے بگولوں، شدید بارشوں اور برفانی طوفان سے 5 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔نیویارک سمیت 12ریاستوں میں 4 لاکھ سے زائد مکانات اور کاروباری مراکز بجلی سے محروم ہیں۔نیو جرسی اور کنکٹی کٹ میں دریائوں میں پانی کی سطح بلند ہونے اور ڈیم کو نقصان پہنچنے سے شہری گھر چھوڑنے پر مجبور ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کی وجہ سے ساڑھے تیرہ ہزار پروازیں منسوخ اور ساڑھے آٹھ سو سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا اور کینیڈا کے مشرقی حصوں کو ایک ساتھ طوفانوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے شدید تباہی مچی جب کہ نیو یارک اور فلوریڈا میں لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا، الاباما اور جارجیا کو متعدد ہوا کے بگولوں نے گھیر لیا جس سے گھروں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا جب کہ ملکی اور غیر ملکی ایک ہزار 300 کے قریب پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی کیرولینا میں 4 سے 5 انچ تک بارش ریکارڈ کی گئی جس سے کئی علاقے زیر آب آگئے، بعض علاقوں میں ایک فٹ تک برف کی تہہ جم گئی اور معمولات زندگی متاثر ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان طوفانوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔نیشنل ویدر سروس کی جانب سے امریکا کے مشرقی حصوں کو مزید طوفانوں سے خبردار کرتے ہوئے بتایا گیا ہیکہ ریاست فلوریڈا، جارجیا، شمالی اور جنوبی کیرولینا کے علاقوں کو مزید ہوا کے بگولے اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں جب کہ ژالہ باری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔نیشنل ویدر سروس نے بتایا کہ اس دوران ہوا 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی اور شدید بارشوں سے سیلاب بھی آسکتا ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…