بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

بھارت، باپ بیٹی کی دلچسپ واٹس ایپ چیٹ وائرل ہوگئی

datetime 11  جنوری‬‮  2024 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں ایک خاتون اور انکے والد کے درمیان ہونے والی مضحکہ خیز واٹس چیٹ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آنوی نامی خاتون نے حال ہی میں X پر اپنے والد کے ساتھ اپنی مزاحیہ واٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جہاں وہ غلط انگریزی لفظ کے استعمال پر آنوی کا مذاق اڑا رہے ہیں۔آنوی نے whyanviwhy کے نام سے اپنے X اکائونٹ پر واٹس ایپ چیٹ کی تصویر شیئر کی جس میں ان کے والد ان کی انگریزی درست کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور ایک انگلش میڈیم اسکول میں پڑھا کر اپنا پیسہ ضائع کرنے پر ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ جس پر خاتون نے کیپشن میں لکھا کہ میرے والد کو کیا ہوگیا ہے؟۔

چیٹ کے آغاز میں والد بیٹی کو اس کے اکائونٹ میں 40ہزار روپے ڈپازٹ کرنے کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔ پھر وہ آنوی سے تصدیق کرنے کو کہتے ہیں جس پر آنوی انگریزی میں جواب دیتی ہیں Yes found (جی ڈھونڈ لیا)۔ ان کے والد ہنسنے کا اموجی بھیجتے ہیں اور انگریزی درست کرواتے ہوئے کہتے ہیں received (موصول ہوگئے)۔والد پھر مزاحیہ انداز میں کہتے ہیں،انگلش میڈیم میں پیسہ برباد کیا ہے میرا۔ آنوی نے X پر چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور تب سے اس پوسٹ کو تقریباً 100000 ویوز اور 19000 سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…