بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

انسٹاگرام ریلز بنانے سے روکنے پر شوہر قتل

datetime 9  جنوری‬‮  2024 |

پٹنہ(این این آئی)بھارتی ریاست بہار میں 5سالہ بیٹے کی ماں نے اپنے شوہر کو صرف اس بات پر قتل کردیا کیوں کہ وہ انسٹاگرام پر ویڈیو ریلز اپ لوڈ کرنے پر اعتراض کرتا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 25سالہ مہیشور کمار رائے کولکتہ میں مزدوری کرتا تھا اور تعطیلات پر بہار اپنے گھر آیا تھا اور بیوی بچے کے ساتھ سسرال گیا تھا لیکن رات گئے واپس نہیں لوٹا۔مہیشور کے بھائی نے فون کیا تو موبائل پر کوئی اور تھا جس پر وہ اپنے اہل خانہ کو لے کر مہیشور کے سسرال پہنچا تو اپنے بھائی کو مردہ حالت میں پایا جبکہ اس کی بیوی اور سسرال والے گھر سے غائب تھے۔

مہیشور کے گھر والوں نے بتایا کہ سسرال والوں میں سے 4افراد لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے لے جارہے تھے۔ ہمارے پہنچنے پر لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق مہیشور کو اپنی بیوی کے وائرل گانوں پر انسٹاگرام ریلز بنانے کے جنون پر اعتراض تھا اور وہ اسے بار بار منع کرتا تھا جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا بھی ہوتا تھا۔پولیس نے بتایا کہ مہیشور کی لاش کو پنکھے سے لٹکایا گیا تھا تاکہ اسے خودکشی ظاہر کیا جا سکے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھیج دیا گیا اور ملزمان کی تلاش میں چھاپا مار کارروائی جاری ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…