اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمت میں 50فیصد سے زائد کمی ریکارڈ

datetime 6  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان میں سولر پینلز کی قیمت میں 50فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں سولر پینلز کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی واقع ہوئی ہے اور 70ہزار والے سولر پینل کی قیمت 30ہزار روپے تک گرگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سولر پینلز کی مینوفیکچرنگ میں چینی اجارہ داری توڑنے کیلئے امریکا اور یورپ میں گیگا واٹ کی سطح پر پی وی سیل اور ماڈیول پروڈکشن کی فیسیلٹیز کے منصوبے بنائے گئے تھے جو اب تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں یا انہیں مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے،چونکہ مغرب میں سولر پینلز کی بڑے پیمانے پر خریداری متوقع تھی،اس لئے چینی سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر سولر پینل کا سٹاک جمع کرلیا تو دوسری جانب مغربی سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر سولر پینل خرید کر جمع کر رکھے ہیں، اب یہ ذخیرہ شدہ مزید نقصان کا شکار ہیں۔

معاشی ماہرین کے مطابق طلب سے زیادہ رسد کے باعث ہمیشہ قیمتیں کم ہوتی ہیں لیکن سولر پینل سستے ہونے کا ایک اور سبب ان میں استعمال ہونے والا میٹریل بھی ہے۔ لاگت میں کمی کا سبب پینلز میں فوٹو وولٹک سیل کی بہتر پیکنگ، کم چاندی کا استعمال، پتلا شیشہ، پتلے فریم اوربڑے ماڈیول شامل ہیں۔



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…