منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

60ممالک کے شہریوں کو ایک ماہ تک بغیر ویزا تھائی لینڈ جانے کی اجازت

datetime 6  جنوری‬‮  2024 |

بنکاک(این این آئی)تھائی لینڈ حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے 60ممالک کے شہریوں کو ایک ماہ تک بغیر ویزا ملک میں آنے کی اجازت دے دی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سیاحت کے شوقین افراد کے لئے اچھی خبر آگئی۔ 60 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے لوگ 30دنوں کے لئے ویزا کے بغیر تھائی لینڈ کا دورہ کر سکتے ہیں۔تھائی وزارت خارجہ کے قونصلر امور کے محکمے کے مطابق ان ممالک اور علاقوں میں انڈورا، آسٹریلیا، آسٹریا، بیلجیئم، بحرین، برازیل، برونائی، کینیڈا، چین، چیک جمہوریہ، ڈنمارک، ایسٹونیا، فن لینڈ، اور فرانس شامل ہیں۔اس کے علاوہ جرمنی، یونان، ہنگری، آئس لینڈ، بھارت، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اسرائیل، اٹلی، جاپان، قازقستان، کویت، لٹویا، لیچٹنسٹائن، لتھوانیا، لکسمبرگ، ملائیشیا، مالدیپ، ماریشس، موناکو، نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈ کے شہریوں کو بھی بغیر ویزا تھائی لینڈ میں آنے کی اجازت ہوگی۔

بغیر ویزا تھائی لینڈ کا سفر کرنے کی سہولت ناروے، پیرو، فلپائن پولینڈ ، پرتگال ، قطر ، سان مارینو ، سعودی عرب ، سنگاپور ، سلوواک ، سلووینیا ، اسپین ، جنوبی افریقہ ، جنوبی کوریا ، سویڈن ، سوئٹزرلینڈ ، تائیوان ، ترکی ، یوکرین ، متحدہ عرب امارات ، برطانیہ ، امریکا اور ویتنام کے شہریوں کو بھی میسر ہوگی۔دوطرفہ معاہدے کے تحت کمبوڈیا اور میانمار کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد تھائی لینڈ میں داخل ہو سکتے ہیں اور یہاں 14 دن تک بغیر ویزے کے رہ سکتے ہیں۔ اس کا اطلاق صرف بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے ملک میں داخل ہونے والوں پر ہوتا ہے۔ہانگ کانگ، لاوس، مکاو، منگولیا، روس اور ویت نام کے پاسپورٹ رکھنے والے غیر ملکی تھائی لینڈ میں 30 دن تک رہ سکتے ہیں۔ارجنٹائن، برازیل، چلی، جنوبی کوریا اور پیرو کے شہری بغیر ویزے کے تھائی لینڈ میں 90 دن تک رہ سکتے ہیں۔

عارضی ویزا فری انٹری فی الحال چینی اور قازقستان کے شہریوں کے لئے 25 ستمبر 2023 سے 29 فروری 2024 تک اور ہندوستانی شہریوں اور تائیوان کے شہریوں کے لئے 10 نومبر سے 10 مئی تک نافذ العمل ہے۔روسی پاسپورٹ رکھنے والے یکم نومبر 2023سے 30اپریل 2024تک بغیر ویزے کے 90دن کے قیام کے اہل ہیں۔سرکاری عہدیداروں کے مطابق ویزا فری انٹری کی پیش کش کی پالیسی کی وجہ سے تھائی لینڈ میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔پیمنٹ پروسیسنگ کارپوریشن ماسٹر کارڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق بینکاک گزشتہ سال 22.78ملین بین الاقوامی زائرین کے ساتھ دنیا کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شہر بن گیا۔

تھائی لینڈ کے دو دیگر مقبول سیاحتی مقامات فوکیت اور پٹایا ، دنیا کے 20 سب سے زیادہ دیکھے جانے والے شہروں میں شامل ہیں۔ فوکیت 9.89 ملین زائرین کے ساتھ 14 ویں نمبر پر ہے ، جبکہ پٹایا 9.44 ملین زائرین کے ساتھ 15 ویں نمبر پر ہے۔تھائی لینڈ کی وزیر اعظم سریتھا تھاویسن نے منگل کے روز کہا کہ تھائی لینڈ اور چین نے یکم مارچ سے دونوں ممالک کے درمیان سفر کرنے والے اپنے شہریوں کو مستقل طور پر ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…