بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی خاتون کا پالتو کتا 4 ہزار ڈالر کیش کھا گیا

datetime 6  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر پٹسبرگ میں ایک پالتو کتا 4ہزار ڈالر کیش کھا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کتے کے مالکان کی جانب سے یہ دلچسپ واقعہ بتایا گیا کہ ان کے سیسل نامی پالتو کتا نے ایک ایسا کام کیا جس پر انہیں یقین نہیں آیا۔کتے کی مالکن کلیٹن نے بتایا کہ وہ بینک سے 4ہزار ڈالر نکلوا کر گھر آئیں اور انہوں نے کیش کو کچن کے میز پر رکھ دیا اور کچھ دیر بعد سیسل آیا اور کیش کھا گیا۔کلیٹن نے کہا کہ یہ ایک غیر فطری عمل تھا جو سیسل نے کیا، اس نے میز پر رکھا کھانا کھانے کے بجائے کیش کو کھالیا، سیسل نے تقریباً آدھی رقم ہڑپ کر لی اور باقی آدھی پھاڑ دی تھی۔

پریشانی کے عالم میں مبتلا مالکن نے کتے سے پیسے ریکور کرنے کی ٹھانی اور گوگل پر سرچ کرکے طریقے تلاش کیے جہاں انہیں معلوم ہوا کہ بینک نقصان شدہ کیش کو جمع کرلیتا ہے اور پھر انہوں نے اپنے بینک کی برانچ سے رابطہ کرکے تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا جس پر بینک انتظامیہ نے انہیں کتے کے پیسے اگلنے تک کا انتظار کرنے کا کہا۔کلیٹن نے بتایاکہ پیسے ہڑپ کرنے کے چند گھنٹوں بعد سیسل نے الٹی کرکے پیسے اگلنا شروع کیے جب کہ کچھ رقم فضلے کے ذریعے نکالی۔کلیٹن کے مطابق انہوں نے 4 ہزار ڈالر میں سے 3 ہزار 500 ڈالر کو ریکور کیا لیکن وہ تمام پیسے چھوٹے ٹکڑوں میں ریکور کیے گئے۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…