ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

اقوام متحدہ ،ایم کیوایم کا کراچی آپریشن کےخلاف احتجاج، ن لیگ کا حمایت میں مظاہرہ

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقوام متحدہ(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر کے موقع پر اقوام متحدہ کے سامنے ایم کیو ایم (امریکا) نے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں نیویارک اور امریکا کے دیگر شہروں سے آنے والے300 سے زائد مرد و خواتین کارکنوں نے بارش کے موسم میں پر جوش احتجاجی نعرے لگائے اور مزید کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔جنگ رپورٹر عظیم ایم میاں کے مطابق مظاہرین نے کراچی میں متحدہ کے کارکنوں کی گرفتاریوں ،ٹارچر اور رینجرز کے خلاف احتجاج بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ایک کتابچہ بھی تقسیم کیا گیا جس میں ایم کیو ایم کے گرفتار اور قتل کیے جانے والے کارکنوں کی تصاویر اور دیگر کوائف درج تھے۔ ایم کیو ایم کے ساتھ والے حصے میں مقامی مسلم لیگ (ن) کے چند کارکن بھی اپنے قائد نواز شریف کے حق میں حمایتی مظاہرہ کررہے تھے۔ انہوں نے کراچی سے بھتہ خوروں، دہشت گردوں اور قاتلوں کے صفایا کرنے پر رینجرز اور حکومت کی حمایت کے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ بعض پلے کارڈزپر دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے ملک سے مکمل خاتمہ کیلئے مطالبات بھی درج تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور ایم کیو ایم کے کارکنوں میں نعروں کی کچھ تلخی بڑھی تو پولیس نے مسلم لیگی کارکنوں کو وہاں سے ہٹا کر حسینہ واجد کے مخالفین کے برابر والے حصہ میں منتقل کر کے ایم کیو ایم کے مظاہرہ سے فاصلہ کردیا۔ ایم کیو ایم امریکہ نے امریکہ وکینیڈا میں اپنا موقف بیان کرنے کیلئے بڑی منظم مہم شروع کررکھی ہے جس کا ایک ثبوت اقوام متحدہ کے سامنے ماضی کے مقابلے میں زیادہ منظم اور بڑے اجتماع کا مظاہرہ اور پاکستان کے حساس اداروں کے خلاف واشگاف نعرے ہیں۔ تقریباً25افراد پر نواز شریف کی حمایت میں مظاہرہ کرنے والوں سے جب یہ پوچھا گیا کہ مسلم لیگ (ن) امریکہ کے عہدیدار اس مظاہرہ میں شریک کیوں نہیں؟

مزید پڑھئے:خراٹے لیتے بچے, اسکول میں نالائق ہو سکتے ہیں

تو کارکن عبدالحق اعوان نے جواب دیا کہ وہ بارش میں بھیگنے کی بجائے خصوصی داخلہ ٹکٹ حاصل کرکے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے قائد کی تقریر سننے کیلئے سامنے کی بلڈنگ میں موجود ہیں۔ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) کے آمنے سامنے مظاہروں کے علاوہ اسی وقت ایک طرف بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد کے حامی مظاہرہ کررہے تھے جبکہ حسینہ واجد کے مخالفین بھی تھوڑے فاصلے پر احتجاجی مظاہرہ کررہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…