منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی فوج کے ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو پر حملہ کرنیکا آپشن ہے، بھارتی فوج کے بریگیڈیئر کی دھمکی

datetime 1  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( نیوز ڈیسک)بھارتی فوج کی پاکستان دشمنی اور ان کے ناپاک اراوے ایک بار پھر سامنے آگئے، پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر راولپنڈی پر حملے کے ارادے کرنے لگے۔ سری نگر کے اخبار”رائزنگ کشمیر“ کے مطابق بارمولا میں بھارتی فوج کے 19ویں انفنٹری ڈویژن کے بریگیڈیئر جے ایس چیمہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے پاس راولپنڈی میں پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر پرحملے کا ایک آپشن ہے۔جنگ رپورٹر رفیق مانگٹ کے مطابق انہوں نے یہ بات سری نگر میں15 کور ہیڈ کوارٹرز میں فوج کی طرف سے منعقد ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ کیاہم کسی دوسرے26نومبر کے لئے انتظار کر رہے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کو بھی اسلام آباد کے ساتھ ویسا ہی نمٹنا چاہیے جیسا اسامہ کے لئے امریکا نے ایبٹ آباد میں آپریشن کیا۔ بھارتی فوج پہلے ہی ایک دوسرے ملک میانمار میں جاکر اس طرح کی کارروائی کرچکی ہے۔بریگیڈیئر چیمہ نے کہا کہ فوج کوکشمیر میں حریت پسند قیادت کو غیر متعلقہ بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ 19ویں انفنٹری ڈویڑن کے میجر جنرل راج شکلا نے اپنی تقریر میں کہا کہ نئی دہلی کواسلام آباد کی بیجنگ سے بڑھتی فوجی شراکت داری کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ جنگوں میں پاکستان کو بچانے کبھی چین نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ جہاں تک بھارت پاکستان ملٹری تعلقات کا تعلق ہے، بھارتی فوج وسیع نقطہ نظر میں دفاعی پوزیشن میں ہے

مزید پڑھئے:اربوں روپے کی کتاب

لیکن آپریشنل اور ٹیکنیکل سطح پر جارحانہ ارادے ہیں۔برگیڈیر جے ایس چیمہ نے کہا کہ پاکستان نے کسی تنازع کا آغاز کیا تو بھارتی فوج کئی طریقوںسے تنازعات پیدا کرے گی۔اور راولپنڈی میں پاکستانی فوج کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے کا ایک آپشن ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…