بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی فرمانروا نے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دیدی

datetime 4  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دے دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ عمرہ زائرین خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کے مہمان ہوں گے اور انہیں وزارت اسلامی مور، دعوت و ارشاد کے تحت مدعو کیا جائے گا۔میڈیا نے اس حوالے سے بتایاکہ مہمانوں میں وہ شخصیات شامل ہوں گی جنہوں نے اسلام اور مسلمانوں کی نمایاں خدمت کے علاوہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کام کیے ہوں گے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد فرامین جاری کرکے کئی شاہی شخصیات اور دیگر حکام کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز کو مدینہ منورہ کا گورنر بدرجہ وزیر مقرر کیا ہے جبکہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو نجی مشیر بدرجہ وزیر تعینات کردیا ہے۔شہزادہ سعود بن بندر بن عبدالعزیز کو مشرقی ریجن کا نائب گورنر بنادیا گیا ہے جبکہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز کو مکہ مکرمہ کا نیا نائب گورنر مقرر کردیا گیا ہے۔شہزادہ متعب بن مشعل بن بدر بن سعود بن عبدالعزیز کو الجوف کا نائب گورنر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ شہزادہ خالد بن سعود بن عبد اللہ بن فیصل بن عبدالعزیز کو تبوک کا نائب گورنر مقرر کردیا گیا ہے۔زھیر بن محمد بن عبداللہ الزومان کو ہیومن رائٹس کمیشن کا معاون سربراہ مقرر کیا گیا جبکہ ڈاکٹر یوسف بن صیاح بن نزال البیالی کو اعلی عہدے کے ساتھ جنرل انٹیلی جینس کا نائب سربراہ تعینات کیا گیا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…