لاہور(این این آئی)نگراں حکومت نے کنٹریکٹ بیسڈ اسمارٹ فونز پالیسی متعارف کرادی ہے جس کا اطلاق 15جنوری سے ہوگا۔انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے وفاقی نگراں وزیر ڈاکٹر عمر سیف نے پالیسی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ بیرون ملک سفر کرنے والے افراد قسطوں کے ذریعے اسمارٹ فون کے جدید ترین ماڈلز حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈاکٹر سیف کے مطابق یہ پالیسی ٹیلی کام انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ وسیع مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہے ،بنیادی مقصد ذمہ دار مالیاتی رویے کو فروغ دینا اور اسمارٹ فون کی رسائی میں مسلسل اضافہ کو آسان بنانا ہے۔سرمایہ کاروں کو ڈیفالٹس سے بچانے کی کوشش میں موبائل فون بلاک کرنے اور نادہندگان کے ممکنہ طور پر قومی شناختی کارڈ جیسے اقدامات نافذ کیے جائیں گے۔ سرمایہ کاروں کی حفاظت اور پالیسی کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ایک مضبوط طریقہ کار کے قیام کی اہمیت پر زور دیا۔