ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وارنر کی چوری شدہ کیپ تلاش کرنے کیلئے جاسوسوں کی خدمات لینے کی اپیل

datetime 2  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے آسٹریلوی حکومت سے اوپنر ڈیوڈ وارنر کی چوری شدہ کیپ کو ”ملک کے بہترین جاسوسوں” سے تلاش کرنے کی اپیل کردی۔میچ سے قبل پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر بطور کرکٹر آسٹریلیا عظیم سفیر ہیں، وہ شاندار الوداع کے مستحق ہیں، ٹیسٹ کیپ سے متعلق سوال کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی کرکٹر کیلئے سب سے قیمتی چیز ہے اور مجھے امید ہے کہ انہیں انکی کیپ جلد واپس مل جائے گی۔

شان مسعود نے کہا کہ میں آسٹریلوی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وارنر کی چوری شدہ کیپ کو ”ملک کے بہترین جاسوسوں” کے ذریعے ڈھونڈا جائے۔قبل ازیں سوشل میڈیا پر آسٹریلوی اوپنر ڈویوڈ وارنر نے اپنے ویڈیو پیغام شیئر کیا تھا، جس میں انہوں نے مداحوں کو آگاہ کیا کہ انکی ٹیسٹ کیپ چوری ہوگئی ہے، اس ویڈیو میں کرکٹر نے جذباتی انداز میں کہا کہ سڈنی ٹیسٹ میچ سے قبل میری چوری کی گئی کیپ واپس کردیں۔

انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ سوشل میڈیا میرا آخری سہارا ہے، میں بتانا چاہتا ہوں کہ ائیرپورٹ پر سی سی ٹی وی کیمرے چیک کیے ہیں تاہم کسی نے ہمارے بیگ کو ہاتھ نہیں لگایا تاہم اگر کسی شخص کے پاس میری ٹیسٹ کیپ ہے تو وہ سڈنی ٹیسٹ سے قبل مجھے واپس کردے، میں اسکا شکر گزار ہوں گا۔واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف 0ـ2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، دونوں ٹیمیں 3 تا 7 جنوری تک سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں مدمقابل آئیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…