کراچی(نیوزڈیسک)انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر 1پیسے کم ہوگئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 104.51روپے سے کم ہوکر 104.50 روپے اور قیمت فروخت 104.56 روپے سے کم ہوکر 104.55 روپے ہوگئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 104.30روپے سے بڑھ کر 104.40 روپے اور قیمت فروخت 104.50 روپے سے بڑھ کر 104.60 روپے ہوگئی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز یورو کی قدر میں 75 پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 116.50 روپے سے کم ہوکر 115.75 روپے اور قیمت فروخت 117.50 روپے سے کم ہوکر 116.75روپے ہوگئی اسی طرح 50 پیسے کی کمی سے برطانوی پاو ¿نڈ کی قیمت خرید 157.50 روپے سے کم ہوکر 157 روپے اور قیمت فروخت 158.50 روپے سے کم ہوکر 158 روپے پر آگئی، فاریکس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قدر میں بالترتیب 5,5 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد سعودی ریال کی قیمت فروخت 27.60 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 28.40 روپے ہوگئی۔#
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں