لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے رکن پنجاب اسمبلی رمضان صدیق بھٹی پر یونین کونسل 224کے چیئرمین کا ٹکٹ مبینہ طور پر 10لاکھ روپے میں فروخت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ماڈل ٹاﺅن میں وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرے میں شامل مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کا کہنا تھاکہ یوسی 224سے دیرینہ کارکن رانا ادریس چیئرمین کے امیدوار تھے تاہم رکن پنجاب اسمبلی رمضان صدیق بھٹی نے مبینہ طور پر 10لاکھ روپے لے کر بابر حسین کو چیئرمین کا ٹکٹ جاری کر دیا ۔ بابر حسین ماضی میں مسلم لیگ (ق) اور دیگر جماعتوں سے وابستہ رہ چکا ہے ۔ کارکنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اس سارے معاملے کی انکوائری کرائی جائے ۔اس موقع پر پولیس کی طرف سے مذاکرات کے بعد مظاہرین پر امن طور پرمنتشر ہو گئے