لاہور ( این این آئی) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد راور شام، رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہے گی جبکہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
اس دوران خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقامات پر کہرا پڑنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں بھی موسم سرد رہنے کی پیشگوئی ہے، بہا ولپور،ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ اور نارووال میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ گوجرانوالہ،جہلم،منگلا،فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا، منڈی بہاالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال،ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر،لیہ،ڈیرہ غا زی خان میں بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔