ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

گھریلوتنازع پرملزم کی فائرنگ سے میکے بیٹھی بیوی قتل

datetime 28  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات(این این آئی)مینگورہ میں ملزم نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کرکے میکے بیٹھی بیوی کو قتل کردیا ، فائرنگ سے سالی سالے سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ،پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا ۔ ڈی ایس پی سٹی امجدعلی نے ایس ایچ او مینگورہ مجیب عالم خان اورانوسٹی گیشن آفیسر محمد اعجاز خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ افسوسناک واقعہ نواحی علاقے ملزم واجد علی ولد عمر زادہ نے سسرال جاکر فائرنگ کردی

جس کے نتیجے میں اس کی بیوی مسماة (ل)موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کی سالی مسماة (ن) دختر رحیم شاہ ،سالہ گوہر علی ،سالے کا بیٹا آصف اورپڑوسن مسماة (ز)زوجہ رحمان فائرنگ کی زدمیں آکر زخمی ہوگئے ،لاش اور زخمیوں کو فوری سیدوشریف اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…