اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب پولیس کو قتل مقدمے میں انتہائی مطلوب 3ملزمان یو اے ای سے گرفتار

datetime 27  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ایف آئی اے انٹرپول نے پنجاب پولیس کو قتل کے مقدمے میں انتہائی مطلوب 3ملزمان کو متحدہ عرب امارات(یو اے ای)سے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ایف آئی اے ترجمان نے بتایاکہ گرفتار ملزمان میں ذیشان یوسف، ہدایت اللہ اور محمد اکرم شامل ہیں،گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے،ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے،ملزم ذیشان یوسف بہاولپور پولیس، ملزم ہدایت اللہ رحیم یار خان پولیس جبکہ ملزم محمد اکرم لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔

ملزمان کے خلاف سال 2017، 2021 اور 2023 میں مقدمے درج ہوئے تھے۔ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسز جاری کئے تھے۔بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…