منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

ڈالر نیچے آنے سے حج کے اخراجات 1 لاکھ روپے کم ہوگئے، طاہر اشرفی

datetime 27  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اس سال حج کو ہر قسم کی کرپشن سے پاک کرنے کا کہہ دیا ہے،ڈالر نیچے آنے سے حج کے اخراجات ایک لاکھ روپے کم ہوئے ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر تمام تقریبات کا اہتمام پْرامن طریقے سے ہوا، پورے ملک کے اندر کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ حج ایک لاکھ روپے ستا ہوا ہے، یہ ڈالر کے نیچے آنے کی وجہ سے ہوا، ہم سعودی عرب سے تعاون کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔طاہر اشرفی نے کہا کہ کچھ لوگ منفی پروپیگنڈا کر رہے تھے کہ حج کی درخواستیں نہیں آرہیں۔

انہوں نے کہاکہ تمام آرگنائزیشنز سے کہا ہے کہ اس سال حج کو ہر قسم کی کرپشن سے پاک کریں۔چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ 9 مئی کے مجرموں کو چھوڑ دینا ہے پھر جو دہشتگردی کرتے ہیں ان کو بھی چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ (آج) جمعرات کو پولیو کے مسئلے پر کانفرنس ہوگی، ملک بھر کے علماء شریک ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…