منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

آئی سی سی کا دہرا معیار، عثمان خواجہ نے دیگر کرکٹرز کے بلے پر نشان کی ویڈیو شیئر کردی

datetime 26  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے فلسطین کے حق میں بلے پر تحریر اور جوتے پر امن کی علامت فاختہ کا نشان استعمال کرنے روکنے پر آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کرسمس کی مبارکباد کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ہے۔ویڈیو میں دیگر کھلاڑیوں کے بلے پر مذہبی اور دیگر نشان دکھائے گئے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے نکولس پورن نے بلے پر مسیحی مذہبی نشانن کراس کا اسٹیکر لگایا ہوا ہے۔آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کے بلے پر بائبل کا پیغام اور جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج نے بلے پر ہندو مذہب کا نشان بنا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ عثمان خواجہ نیآئی سی سی سے بلے پرامن کا پیغام دینے والی فاختہ لگانے کی اجازت مانگی تھی تاہم آئی سی سی نے انہیں جوتوں پر امن کا نشان استعمال کرنے سے بھی روک دیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران ایسے جوتے پہنے تھے جس پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مختلف نعرے درج تھے اور وہ یہ جوتے پاکستان کے خلاف میچ میں بھی پہننا چاہتے تھے تاہم میچ میں عثمان خواجہ کو جوتے پہننے سے روک دیا گیا تھا جس کے بعد وہ پاکستان کے خلاف میچ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے قتلِ عام کے خلاف میدان میں بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر اترے تھے۔بعد ازاں آئی سی سی نے کہا تھا کہ عثمان خواجہ نے پرتھ ٹیسٹ میں بازوں پر سیا پٹی باندھ کر ا?ئی سی سی کے کلوتھنگ اینڈ ایکیوپمنٹ کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے ، جس پر انہیں چارج کر دیا گیا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…