منگل‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2026 

سعودی حکام کی ملک گیرکارروائی،17ہزارغیرقانونی تارکین گرفتار

datetime 25  دسمبر‬‮  2023 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں حکام نے 7 روز کے دوران مختلف علاقوں سے رہائشی، لیبر قوانین اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 16 ہزار 899 غیر قانونی تارکین کو گرفتار کرلیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ نے بتایاکہ یہ گرفتاریاں 14 سے 20 دسمبر کے دوران عمل میں لائی گئیں اور مملکت بھر میں سیکیورٹی فورسز کے مختلف یونٹس کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیے گئے۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ریزیڈنسی سسٹم، بارڈر سیکیورٹی رولز اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے بالترتیب 11,033، 3,493 اور 2,373 کو حراست میں لیا گیا۔علاوہ ازیں مزید 769 غیر قانونی تارکین کو سرحد عبور کر کے مملکت میں داخل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، جن میں 39 فیصد یمنی، 58 فیصد ایتھوپیا اور 3 فیصد دیگر ممالک کے شہری تھے۔حکام کے مطابق اس وقت مجموعی طور پر 52,369 افراد کو ضابطوں کی خلاف ورزی کے طریقہ کار کا سامنا ہے، جن میں سے 46,431 مرد اور 5,938 خواتین ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)


یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…