پیر‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2026 

پی ٹی آئی رہنما سر دار محمود سدوزئی اور سر دار گل محمد پیپلز پارٹی میں شامل

datetime 25  دسمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء ڈسٹرکٹ کونسلر سردار محمود سدوزئی اور سردارگل محمد پاکستان تحریک انصاف سے چھوڑکر اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میںشامل ہوگئے، اس موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک گلدستہ ہے جس میں ہر علاقہ ہر برادری کے لوگ موجود ہیں، جمہوریت کیلئے پیپلز پارٹی کی قربانیاں تاریخ کا حصہ ہیں یہی وجہ ہے کہ لوگ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کررہے ہیں سردار محمود سدوزئی کو پی پی پی خوش آمدید کہتے ہیں ،یہ ایک جمہوری جماعت ہے جس میں کارکنان اور قیادت کے درمیان کوئی چیز حائل نہیں ہے ،پی پی پی نے ہر دور میں پاکستان کے لیے جمہوریت کیلیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں،

حقیقت میں پی پی پی شہداء کی جماعت ہے پی پی پی شہید ذوالفقار علی بھٹو شہید بینظیر بھٹو کی پارٹی ہے اس پارٹی کی بنیادوں میں قربانیوں کی لازوال داستان ہے، آنے والے الیکشن میں پی پی پی شاندار کامیابی حاصل کرے گی ،پی پی پی کے خلاف تمام سازشیں دم توڑ جائیں گی، پی پی پی نے ہر دور میں ملک پاکستان کی مضبوطی کیلئے کام کیا ہے 8 فروری کو پاکستان کے انتخابات میں پی پی پی تاریخی کامیابی حاصل کرے گی اور بلاول بھٹو پاکستان کے اگلے وزیر اعظم ہونگے، پی پی پی میں شامل ہونے والوں کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ چوہدری یاسین نے کہا کہ پی پی پی کا کشمیر پر موقف بہت واضح اور مضبوط رہا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ کی حیثیت سے عالمی سطح پر بہت جاندار موقف اپنایا ،پی پی پی نے اپنی خارجہ پالیسی میں مسئلہ کشمیر کو اول ترجیح رکھا، پی پی پی اپنے نعرے روٹی کپڑا اور مکان کے نظریے پر آج بھی قائم اور مضبوطی سے کھڑی ہے، پی پی پی کے قائد سابق صدر آصف علی زرداری نے از خود اپنے صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کئے ہیں،

انہوں نے کہا کہ بھارتی انتہا پسند وزیر اعظم مودی پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے ہمیں ان سازشوں کو متحد ہوکر ناکام بنانا ہے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ پی پی پی عوام کی پارٹی ہے عوام کے مساہل کو پی پی پی بہتر طور پر سمجھتی ہے ،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ پاکستان میں مستقبل کے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے ، سردار عابد حسین عابد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی میں شمولیت پر سردار محمود سدوزئی اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس پارٹی میں کارکنان کی عزت ہے احترام ہے، سابق صدرو وزیراعظم آزاد کشمیر سردار یعقوب خان نے خطاب کرتے ہوے پی پی پی میں شامل ہونے والے محمود سدوزئی سمیت تمام لوگوں کو خوش آمدید کہتے ہیں سیاست خدمت خلق کا نام ہے، آزاد کشمیر آزادی کا بیس کیمپ ہے ،ہم نے مل کر کشمیر کی آزادی کیلئے کام کرنا ہے،

آج مقبوضہ کشمیر میں جیسے حالات ہیں وہ ہم سب کیلئے سوچنے کا مقام ہے ہمیں مل کر کشمیر کاز کیلئے بھی کردار ادا کرنا ہے اور عوام کے مساہل حل کرنے کیلئے کام کرنا ہے، پڑ کوٹ کے مساہل بھی حل کریں گے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ،سردار محمود سدوزئی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ صدر جماعت چوہدری یاسین سابق صدر ازاد کشمیر سردار یعقوب کا شکریہ ادا کرتے ہیں آپ قائدین نے جو عزت و احترام دیا ہے وہ میرے لیے ایک سرمایہ ہے، پیپلز پارٹی میں کارکن کو احترام دیا جاتا ہے ،قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دینا پاکستان کو ایٹمی قوت بنانا یہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کام تھا ،جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ پی پی پی نے قربانیاں دی ہیں، انہوں نے کہا کہ میں تمام قائدین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر شفقت فرمائی اور پی پی پی میں شمولیت کی دعوت دی،اس موقع پر سردار سعود صادق اور دیگر نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…