بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قائد اعظم پر لکھی لنکن مصنف کی کتاب نے پہلے ہی دن فروخت کا ریکارڈ توڑ دیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این اینآئی)سری لنکا کے مصنف کی جانب سے قائد اعظم پر لکھی گئی کتاب علی جناح، سلور وائس آف ایشیاکی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکن مصنف چندنا وجیکون کی جانب سے لکھے گئے کتاب کی تقریب رونمائی کولمبو انٹرنیشنل بک فیئر میں کی گئی۔ بعد ازاں کتاب لانچ کرنے کی تقریب سینٹ جانز کالج میں کی گئی۔پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر واجد حسین تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں سری لنکا کے میجر جنرل (ریٹائرڈ)پرتھاپ نے خصوصی طور پر خطاب کیا۔

تقریب میں کئی دیگر مصنف، صحافی اور سینیئر سول و ملٹری افسران نے شرکت کیں۔میجر جنرل (ریٹائرڈ)تھاپ کا کہنا تھا کہ محمد علی جناح کی بر صغیر کے مسلمانوں کے لیے بیش بہا خدمات ہیں، سینٹ جانز کالج کی ڈپٹی پرنسپل راسنجلی جیا تلکا نے کتاب کی لانچ پر مصنف کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے موقع پر پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے دونوں ممالک کے گہرے تعلقات پر روشنی ڈالی اور مصنف کا شکریہ ادا کیا، تقریب کے دوران ہی 6000 کاپیوں کی فروخت قائد اعظم کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…