اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

بی آرٹی پشاورمیں 10ارب کی کرپشن کا انکشاف،ریفرنس تیار

datetime 23  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (این این آئی)نیب پشاور نے بی آر ٹی پشاور کرپشن کیس میں ریفرنس تیارکرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بی آر ٹی پشاور کیس تحقیقات میں نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے قومی خزانے کو دس ارب کے نقصان کا پتا چلایا ہے۔نیب ٹیم نے ملزمان کیخلاف شواہد اکٹھے ہونے کے بعد تحقیقاتی رپورٹ تیار کی ہے۔ذرائع کے مطابق کنٹریکٹر مقبول کیلسن کے مالکان مسعود شاہ، عامر لطیف اور عمران چودھری نے مبینہ طورپر پی ڈی اے کی ملی بھگت سے فراڈ کے ذریعے بی آر ٹی کے ٹھیکے حاصل کیے۔

ذرائع کے مطابق بی آرٹی پر بنی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ صوبائی حکومت کے منظور شدہ شیڈول سے کئی گنا زیادہ ریٹ پر ادائیگیاں کی گئی تھیں۔بی آرٹی روٹس کی تعمیر میں ناقص آلات اور میٹریل کا استعمال ہوا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ مفرور ملزم مسعود شاہ کے انٹر پول کے ذریعے ریڈ نوٹس جاری کروانے کیلئے ایف آئی اے کو خط لکھ دیا ہے۔پراجیکٹ کے اخراجات 49 ارب سے بڑھا کر66 ارب روپے تک غیرضروری بڑھائے گئے تھے۔ڈالرریٹ میں تغیر سے 50 ارب کے قرضے کی مکمل واپسی 150 ارب روپے سے تجاوزکرجائے گی۔سبسڈی کی مد میں صوبائی حکومت سالانہ تین ارب سے زیادہ ادائیگی کررہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق نامزد ملزمان سمیت ٹھیکیداروں سے موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم رابطہ نہیں ہو سکا۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…