پیر‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں بھارتی شہری کو قتل کرنیوالے بنگلہ دیشی بھائیوں کے سر قلم

datetime 22  دسمبر‬‮  2023 |

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں جازان ریجن میں بھارتی شہری کو قتل کرنیوالے بنگلہ دیشی بھائیوں کو سزائے موت دے دی گئی۔سعودی میڈیا ذرائع کے مطابق جازان ریجن میں مقیم دو بنگلہ دیشیوں نے رقم میں لین دین کے تنازعے کے سبب اپنے بھارتی ساتھی کو قتل کردیا تھا۔نامعلوم بنگلہ دیشی قاتلوں کی قتل کے بعد لاش کو دفنا کر ثبوت مٹانے کی ہر ممکن کوشش کے باوجود پولیس اہلکاروں نے وادارت کا پتہ لگاتے ہوئے ان قاتلوں کو گرفتارکیا تھا۔پولیس انتظامیہ کے مطابق ملزمان نے گرفتاری کے بعد جرم کا فوری اعتراف کیا تھا۔

پولیس اہلکاروں نے واقع سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے پہلے بھارتی شہری کو گاڑی میں سوار کیا اور صحرا میں لے جاکر گلے میں رومال سے پھندا ڈالا، منہ میں کیڑے مار دوائی کا اسپرے کرنے کے بعد اس گلا گھونٹ دیا۔تفتیش کے بعد بنگلہ دیشی بھائیوں کا چالان فوجداری عدالت میں جمع کروا دیا گیا تھا جس پر عدالت نے انہیں سزائے موت کا حکم دیا تھا۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…