لاہور(نیوزڈیسک) یہ اندوہناک سانحہ لاہور کے علاقے شاد باغ میں پیش آیا جہاں سفاک باپ اور بھائی نے روٹی ٹھیک طریقے سے نہ بنانے پر اپنی ہی 12 سالہ لخت جگر کو قتل کر دیا۔ انیقہ کی تشدد زدہ لاش تین ہفتے قبل مردہ خانے کے باہر سے ملی تھی۔ پولیس نے تفتیش کے دوران مردہ خانے کے باہر لگی سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دیکھی تو اس میں نظر آیا کہ مقتولہ انیقہ کے والد اور بھائی اس کی لاش کو پھینک رہے ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انیقہ کو کھانا صحیح نہ پکانے پر قتل کیا تھا۔ پولیس کے مطابق شاد باغ کی رہائشی 12 سالہ انیقہ کے والد خالد محمود اور بھائی ابوذر نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔