اسلام آباد/لاہور( این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں 4.4 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے،زلزلہ پنجاب،خیبر پختوانخواہ اور آزاد کشمیر میں محسوس کیا گیا۔زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیاجس کے بعد لوگ گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے باہرنکل آئے۔
زلزلے کے جھٹکے5بجکر32منٹ پر محسوس کئے گئے ،راولپنڈی اوراسلام آبادمیں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کامرکز جنوب مغربی کشمیرتھا، زلزلے کی گہرائی زیر زمین 11کلومیٹرتھی،ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 4.4محسوس کی گئی۔ خوش قسمتی سے ملک کے کسی بھی حصے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی بھی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔