پشاور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخواکے قومی وطن پارٹی سے اتحاد کے بعد صوبائی اسمبلی کے اہم ترین رہنما پارٹی قیادت سے ناراض ہوگئے ۔ان ناراض امیدواروں نے اپنے تحفظات پیش کرنے کےلئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان سے رابطہ کرنے کافیصلہ کیاہے ۔ان ناراض ارکان اسمبلی کاکہناہے کہ قومی وطن پارٹی کودوبارہ حکومت میں شامل کرنے سے پی ٹی آئی کاگراف گرنے کاخدشہ ہے جس کے لئے وہ عمران خان سے اپنے تحفظات پیش کریں گے ۔