جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

تاجر شہزاد کے قتل کی ذمہ داری گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو نے قبول کر لی

datetime 21  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) شہر قائد کے علاقے کمہار واڑا میں تاجر شہزاد جعفرانی کے قتل کی ذمہ داری گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو نے قبول کر لی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قتل ہونے والے تاجر شہزاد کے قتل کی ذمہ داری گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو نے قبول کر لی، ملزم نے خود ملازم کو فون کر کے قتل کا اعتراف کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول شہزاد کے ملازم راحیل کو دبئی کے نمبر سے بھتے کی کالیں موصول ہوئی تھیں، قتل کی واردات کے 20 منٹ بعد بھی ملازم کو کال موصول ہوئی، کالر نے کہا میں وصی اللہ لاکھو بول رہا ہوں قتل میں نے کیا ہے۔پولیس کے مطابق وصی اللہ لاکھو بدنام زمانہ گینگسٹر ہے، وہ کراچی آپریشن کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا تھا، وصی اللہ لاکھو کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر ہے۔

پولیس کو جائے واردات سے نائن ایم ایم پستول کے 2 خول ملے ہیں، جنھیں فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واردات میں استعمال ہونے والے شوٹر مقامی تھے، پولیس ان شوٹرز تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔گزشتہ ماہ بھی وصی اللہ لاکھو کے اسی نمبر سے تاجر کو بھتے کی کال ملی تھی، جب کہ نیپئر پولیس نے اس گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کیا تھا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال بھتے کی رقم کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملی ہیں۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…