لاہور(نیوزڈیسک)نیب کی کارروائیاں،پنجاب حکومت کا باضابطہ موقف سامنے آگیا- وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لودھراں کے انتخاب میں پی ٹی آئی کو جیت کی امید تھی تو عدالت میں ان کے وکیل نے اپنا کیس کیوں نہیں لڑا۔ ن لیگ نہیں تحریک انصاف نے راہ فرار اختیار کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی اگر کسی کے خلاف نیب نے کاروائی کرنی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن جاری ہے اور اب دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تبدیلی کسی کی خواہش سے نہیں آئین اور قانون کے تحت ہی ہو گی ۔ اسلام آباد فتح کرنے میں ناکام ہونے والے گیارہ اکتوبر کو لاہور میں بھی ناکام ہوں گے۔چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی جانب سے احتساب کرنے والے اداروں پر تنقید پر رانا ثنااللہ نے کہا کہ نیب خود مختار ادادرہ ہے جسے اس کے سربراہ پر اعتراض ہے سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرے۔