بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کے 63 رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ

datetime 20  دسمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے 63 رہنماؤں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے لیے ریٹرننگ افسران کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 9 مئی واقعات، جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کے کیس میں راولپنڈی پولیس کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے 63 رہنماؤں کے وارنٹ حاصل کیے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں پولیس نے تمام ریٹرننگ افسران کو ملزمان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرانے اور گرفتاری کے لیے خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔مقدمے کے تفتیشی افسر انسپکٹر سید ناظم حسین کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت میں وارنٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست دی گئی ہے، جس میں عدالت سے پی ٹی آئی رہنماؤں زرتاج گل، فرخ حبیب، ذلفی بخاری، عمر ایوب، حماد اظہر، زین قریشی، عثمان ڈار، عثمان سعید بسرا، اشرف خان سونا، کرنل اجمل صابر راجا، سکندر زیب، راجا راشد حفیظ، عارف عباسی، ملک تیمور مسعود، واثق قیوم، چودھری جاوید کوثر، چودھری ساجد، اعجاز خان جازی، سیموئل یاقون کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔عدالت کو درخواست کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف شہادت آ چکی ہے، کیس میں نامزد ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے دانستہ طور پر روپوش ہیں۔

ملزمان کے خلاف 9 مئی واقعات پر جی ایچ کیو گیٹ پر حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں تعزیراتِ پاکستان کی 21 انسداد دہشت گردی ایکٹ کی 2 دفعات کے تحت درج ہے۔بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز آصف نے درخواست منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے 63 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، جن میں 6 سابق ارکان قومی اسمبلی، 7 ارکان صوبائی اسمبلی اور 5 سابق وزرا بھی شامل ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اطلاعات ہیں کہ راولپنڈی پولیس پنجاب بھر کے ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں عدالت سے جاری وارنٹ ارسال کرے گی، جس کے بعد مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرائے جائیں گے یا پھر انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…