اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

شدید دھند کی وجہ سے موٹر ویز کے کئی سیکشنز ٹریفک کے لئے بند

datetime 20  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)شدید دھند کی وجہ سے موٹر ویز کے کئی سیکشنز ٹریفک کے لئے بند رکھے گئے جس کی وجہ سے مسافروںکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔گزشتہ روز بھی ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج رہا اور کئی مقامات پر حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، جس کے باعث موٹر ویز کے کئی سیکشنز بند رکھی گئی ۔موٹروے ایم فور شیرشاہ سے فیصل آباد تک ،موٹروے ایم تھری سمندری سے درخانہ تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے کو دھند کی وجہ سے بند رکھا گیا۔

دھند چھٹنے کے بعد قومی شاہراہ کو مرحلہ وار کھول دیا گیا ۔موٹر وے پولیس نے شہریوں کو دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر ویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔موجودہ صورتحال میں عوام کو غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے گریز کرنے، دوران ڈرائیونگ فوگ لائٹس استعمال کرنے اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان نے کہا کہ دوران سفر کسی بھی صورتحال میں معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…