بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک میں پانچ ہزار کے جعلی نوٹوں کی بھرمار، معاملہ پارلیمان تک پہنچ گیا

datetime 19  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں پانچ ہزار کے جعلی نوٹوں کی بھرمار، معاملہ پارلیمان تک پہنچ گیا سینیٹ کی خزانہ کمیٹی کے سربراہ سلیم مانڈوی والا جعلی نوٹ کمیٹی اجلاس میں لے آئے ڈپٹی گورنر سے نوٹوں کی پہچان کا کہا تو وہ جعلی نوٹ بھی نہ پہچان سکے ۔قائمہ کمیٹی نے آئندہ اجلاس پر مرکزی بینک سے جعلی نوٹوں کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ طلب کر لی ۔

سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا اجلاس میں سلیم مانڈوی والا نے 5,5ہزار روپے کے جعلی نوٹ کمیٹی اجلاس میں سب کے سامنے رکھ دئیے ،اجلاس میں شریک گورنر اسٹیٹ بینک بھی جعلی نوٹوں کو نہ پہچان سکے جس پر چیئر مین کمیٹی نے کہا کہ پانچ ہزار کا جعلی نوٹ اگر مجھے مل سکتا ہے تو عام آدمی کا کیا بنے گا یہ معاملہ بڑھ رہا ہے ،بینکوں کے زریعے جعلی نوٹ پھیل رہے ہیں،جعلی نوٹ بینکوں کے سسٹم میں موجود ہیں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ میرے پاس ایک ہزار کے بھی بیسیوں جعلی نوٹ پڑے ہیں،اراکین کمیٹی نے رائے دی کہ اسٹیٹ بینک اس پر حکمت عملی بنائے جبکہ ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرکے بریفنگ بھی لی جائے،جس پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے جعلی نوٹوں کے معاملے پر آئندہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ طلب کرلی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…