اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوار 30ہزار ،صوبائی اسمبلی کے امیدوار 20ہزار روپے فیس جمع کرائیں گے

datetime 19  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(ین این آئی)الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کے لیے ہدایات نامہ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست کے امیدوار 30ہزار اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار 20ہزار روپے فیس جمع کرائیں گے۔امیدوار کاغذات نامزدگی ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے چار بجے تک جمع کرا سکیں گے۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے شناختی کارڈ کی مصدقہ نقول لازمی منسلک کرنا ہو گی،تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کا مصدقہ ووٹر سرٹیفکیٹ بھی منسلک کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ،امیدوار کے لئے کاغذات نامزدگی کے ہمراہ تین سال کا انکم ٹیکس ریٹرن بھی لف کرنا ہوگا ،امیدوار کے پاسپورٹ کی مصدقہ کاپی بھی کاغذات کے ساتھ منسلک کرنا ہو گی ۔

امیدوار کی کاغذات جمع کراتے وقت عمر کی حد پچیس سال سے کم نہیں ہو گی ،صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے امیدوار کا متعلقہ صوبے کا ہونا لازمی ہے،امیدوار کی آٹھ دسمبر 2023تک کی بینک ٹرانزیکشن کا ریکارڈ بھی لازمی دینا ہو گا۔ ہدایت نامے کے مطابق امیدوار کو کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی جمع کرانا بھی لازمی ہے،امیدوار کواپنے اہل خانہ سمیت زیر کفالت افراد کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرانا ہوں گی۔کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت امیدوار کا مختص کردہ شخص نوٹری پبلک یا اوتھ کمشنر کے جاری کردہ لیٹر کے ذریعے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتا ہے ۔کاغذات نامزدگی 20دسمبر سے 23دسمبر تک جمع کروائے جا سکتے ہیں،امیدوار کسی ایک حلقہ میں ایک فیس پر زیادہ سے زیادہ پانچ کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتا ہے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…