اسلام آباد(نیوزڈیسک) سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے ۔ کئی ہفتوں سے سٹاک مارکیٹ میں شدیدتیزی دیکھنے میں آ رہی تھی لیکن آج اچانک مندی کے بعد مارکیٹ کریش کر گئی ا ورکچھ دیر کیلئے کاروبار بھی روکنا پڑ گیا ۔
تفصیلات کےمطابق سٹاک مارکیٹ میں شیئر ز کی خریدو فروخت کا آغاز ہوا تو انڈیکس 65 ہزار 204 پوائنٹس پر تھا جس میں دوپہر کے بعد اچانک 2817 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 62 ہزار 387 پوائنٹس پر آ گیا ۔سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے لیکن اس دوران سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں ۔