جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

عمران اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کے جیل ٹرائل کا حکم

datetime 18  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سیشن عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے غیر مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کے جیل ٹرائل کا حکم دیدیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں سول جج قدرت اللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے۔

عثمان گل نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی لاہور میں ہیں اور وہ عدالت پیش نہیں ہوسکتیں، اس پر عدالت نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی جیل میں ہیں، بشریٰ بی بی تو جیل میں نہیں ہیں۔بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل نے کہا کہ اگلی سماعت پر بشریٰ بی بی پیش ہو جائیں گی، ضمانتی مچلکے تیار ہیں مگر دستخط نہیں ہوسکے، 2 سے 3 بجے کا وقت رکھ لیں کوشش کرلیتے ہیں بشریٰ بی بی پیش ہوجائیں۔عدالت نے کہا کہ بشریٰ بی بی واقعی میں بیمار ہیں تو درخواست کے ساتھ میڈیکل لگادیںجیل سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق رپورٹ آجائے تو دیکھ لیتے ہیں۔

اس پر عثمان گل نے کہا کہ رپورٹ جو آنی ہے وہ آپ کو بھی پتا ہمیں بھی پتا، اس پر جج نے عثمان گل سے مکالمہ کیا کہ مجھے نہیں پتا آپ بتا دیں کیا رپورٹ آنی ہے،کوشش کریں صرف اسی کیس سے متعلق بات کریں عدالت میں۔وکیل عثمان گل نے عدالت سے استدعا کی کہ لاہور سے آنا ہوتا ہے تاریخ لمبی دے دیا کریں یا چھٹیوں کے بعد سماعت رکھ لیں، اس پر عدالت نے کہا کہ کچھ عرصے تک اسلام آباد میں کرائے پر گھر لے لیں، چھٹیوں سے پہلے ایک سماعت رکھیں گے۔بعد ازاں جیل حکام نے عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے سے معذرت کرلی اور اپنا جواب عدالت میں جمع کرایا۔

جیل سپرنٹنڈنٹ نے اپنے جواب میں کہا کہ سکیورٹی تھریٹ پربانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش نہیں کرسکتے۔سپرنٹنڈنٹ جیل کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی پیشی کے لیے پولیس حکام کوبھی خط لکھاگیا۔عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں جیل ٹرائل کا حکم دے دیا۔عدالت کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہیکہ بانی پی ٹی آئی کی عدالت میں پیشی سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے جواب کے بعدفیصلہ کیاگیا، غیر شرعی نکاح کیس کی اگلی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی اور جیل میں کیس کا اوپن ٹرائل ہوا جس میں خاندان کیا فراد اور شہری جو شرکت کرنا چاہیں جاسکتے ہیں جبکہ میڈیا نمائندے اور شہری سماعت کیلئے جیل رولزکے تحت سپرنٹنڈنٹ سے رابطہ کریں گے۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…