بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

بھارت، بیٹے نے ماں کو قتل کرکے لاش سوٹ کیس میں ڈال کر پھینک دی

datetime 18  دسمبر‬‮  2023 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں ایک سفاک بیٹے نے 5 ہزار بھارتی روپے کیلئے ماں کو قتل کر کے لاش سوٹ کیس میں ڈال کر پھینک دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع حصار میں پیش آیا جہاں ایک بیٹے نے اپنی ماں سے 5 ہزار بھارتی روپے مانگے۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ ماں نے بیٹے کو 5 ہزار روپے دینے سے انکار کیا جس پر تلخ کلامی بھی ہوئی اور معاملہ اس قدر بڑھ گیا کہ بیٹے نے ماں کا گلہ دبا کر قتل کر دیا اور پھر لاش کو چھپانے کیلئے اسے سوٹ کیس میں ڈال دیا۔پولیس کے مطابق بیٹے نے سوٹ کیس لیا اور ٹرین میں بیٹھ کر دوسری ریاست آندھرا پردیش کے علاقے سنگم میں پھینک دیا۔

پولیس نے بتایا کہ معمول کے مطابق دوران گشت پولیس نے ایک سوٹ کیس کو پایا جسے کھول کر دیکھا تو اس میں ایک خاتون کی لاش موجود تھی۔پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا گیا اور موت کی وجہ جاننے کے بعد کارروائی کی گئی اور حصار کی پولیس کو آگاہ کیا گیا جبکہ پولیس کی جانب سے خاتون کے شوہر اور بیٹی کو بھی اطلاع دی گئی۔پولیس نے مزید بتایا کہ خاتون کی شناخت پرتیما دیوی کے نام سے ہوئی جو کاٹن کی فیکٹری میں کام کرتی تھی جبکہ بیٹے کی شناخت ہمانشو کے نام سے ہوئی جس کی عمر 21 سال ہے۔پولیس کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہمانشو کیخلاف مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتارکرلیا جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…