بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سینئر سیاسی رہنما سردار لطیف کھوسہ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

datetime 16  دسمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد (این این آئی)سینئر سیاسی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، چند روز میں پریس کانفرنس میں باضابطہ اعلان کریں گے۔سردار لطیف کھوسہ نے ایک انٹرویومیں انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرنے والے ہیں، جس کا اعلان وہ چند روز میں باضابطہ طور پر پریس کانفرنس کے دوران کریں گے۔

سردار لطیف کھوسہ سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے مجھ سے پارٹی میں شمولیت کی استدعا کافی عرصے سے کر رکھی ہے، میں نے اپنی فیملی اور دوستوں سے اسی حوالے سے مشاورت کی جس کے بعد فیصلہ کیا، جس سے باضابطہ طور پر پریس کانفرنس میں آگاہ کروں گا۔انہوںنے کہاکہ بس یہ فیصلہ ہونا باقی ہے کہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن وہ لڑیں گے یا پھر ان کے صاحبزادے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات میں بیوروکریسی کی خدمات سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیے جانے کے حوالے سے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انتخابات کے حوالے سے تمام ابہام آج ختم ہوگیا ہے کہ انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے، جیسا کہ سپریم کورٹ نے بھی قرار دیا تھا کہ 8 فروری کو الیکشن پتھر پر لکیر ہے۔

انہوںنے کہاکہ اب قطعاً کوئی ابہام باقی نہیں رہا کہ یہ جائے گا یا وہ ہو جائے گا، سپریم کورٹ نے بے یقینی کی صورتحال ختم کردی ہے، تاہم سپریم کورٹ کے جج کو نوٹس دینا چاہئے تھا وکیل کو نہیں، وکیل تو اوٹ پٹانگ پٹیشنز فائل کرتے رہتے ہیں، جس پر اکثر اوقات انہیں عدالتوں سے جرمانے بھی کیے جاتے ہیں۔انتخابات میں ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی سے متعلق سوال پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ نگران حکومت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا تسلسل ہے، یہ نیوٹرل نہیں ہیں۔سینئر سیاسی رہنما لطیف کھوسہ نے کہا کہ قانونی تقاضا ہے کہ نیوٹرل سیٹ اپ بنایا جائے، کیونکہ انتخابی عملہ حکومت کے تابع نہیں ہونا چاہئے۔

انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف جوڈیشل افسران کا مطالبہ کر رہی ہے جو کہ حکومت کے تابع نہیں ہوتے ہیں، عمیر نیازی کی درخواست غلط نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا یہ حتمی فیصلہ نہیں ہے، عدالت کا عبوری حکم آیا ہے، ابھی فریقین کو نوٹسز جاری ہوئے ہیں اور باقاعدہ سماعت ہوگی۔سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی وکیل عمیر نیازی کی جانب سے درخواست واپس بھی لی جا سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…