ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

انسدادِ اسموگ، ملکی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ

datetime 16  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) اسموگ کے خاتمے کے لیے ملکی تاریخ میں پہلی بار لاہور میں مصنوعی بارش برسادی گئی، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ منصوبہ کامیاب رہا شہر کے دس علاقوں میں بارش برسائی گئی اس سے شہر کی ایئر کوالٹی بہتر ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق غیرملکی تعاون سے لاہور کے مختلف علاقوں میں مصنوعی بارش کا کامیابہ تجربہ کرلیا گیا جس کا مقصد شہر کی فضاں میں موجود اسموگ میں کمی لانا ہے۔

اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہفتہ کے روز پہلی بار مصنوعی بارش کا کامیاب تجربہ کیا گیا، پہلی فلائٹ میں فلیئرز فائر کیے گئے جو کہ شاہدرہ اور مرید کے کے قریب فائر کیے گئے، لاہور کے تقریباً 10 علاقوں میں بارش ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بارش کے لیے متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے شکر گزار ہیں، یو اے ای کی حکومت نے مصنوعی بارش کے لیے تمام معاملات دیکھے، یو اے ای کا خصوصی طیارہ آج سے دس روز قبل یہاں آچکا تھا، مجموعی طور پر یو اے ای کے دو جہاز آئے ہیں جس میں یو اے ای کی پوری ٹیم یہاں پر موجود تھی۔

نگران وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ اب لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس یقینی طور پر نیچے آئے گا، اب دیکھیں گے مصنوعی بارش کا کتنا اثر پڑتا ہے، کچھ چیزیں لانگ ٹرم ہیں اور کچھ شارٹ ٹرم، دونوں کو ٹرائی کیا، جمعہ کی رات لاہور میں ایئر کوالٹی انڈکس زیادہ تھا اور پہلے نمبر پر تھا۔انہوں نے کہا کہ اگر صحت کے لیے یہ ٹیکنالوجی ٹھیک نہیں ہوتی تو یہ ٹیکنالوجی کوئی بھی ملک استعمال نہیں کرتا مگر متحدہ عرب امارات اور امریکہ میں بھی یہ ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…