اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

چینی کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ، 19 اشیا مزید مہنگی، ادارہ شماریات

datetime 15  دسمبر‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) ملک میں حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی واقع ہونے کے باوجود 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کے بعد حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں0.06فیصد کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی43.16فیصدکی ریکارڈ سطع پر برقرار ہے۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 10 کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور بائیس اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے کے دوران چینی، دالیں، انڈے سمیت کئی اشیا مہنگی ہوئیں، چینی کی فی کلو قیمت 135 روپے سے بڑھ کر 143 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے، انڈے فی درجن 8 روپے 3 پیسے ، دال مونگ 3 روپے 36 پیسے فی کلو ، پیاز فی کلو 1 روپے 95 پیسے مہنگے ہوئے۔اسی طرح گندم کا آٹا، جلانے کی لکڑی اور بیف کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…