بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

بیرون ملک گھریلو ملازمت کی متلاشی خواتین کیلئے عمر کی حد میں نرمی کا فیصلہ

datetime 13  دسمبر‬‮  2023 |

لاہور( این این آئی)حکومت نے بیرون ملک گھریلو ملازمت کی تلاش میں جانے والی پاکستانی خواتین کیلئے عمر کی حد میں نرمی کا فیصلہ کرلیا جبکہ شادی شدہ ہونے کی پابندی ختم کرنے پر بھی غور جاری ہے، وزارت اوورسیز پاکستانیز کی سمری کی منظوری کابینہ دے گی۔نگران وزیراعظم کے معاون خصوصی جواد سہراب کے مطابق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مشرق وسطی میں ہماری خواتین کیلئے مواقع تو بے شمار مگر ان سے فائدہ اٹھانے میں پرانا قانون رکاوٹ بنا ہوا ہے، وزارت اوورسیز پاکستانیز نے دونوں شرائط میں نرمی یا مکمل خاتمے کی سمری تیار کرلی ہے اور حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔جواد سہراب ملک نے مزید کہا کہ انشااللہ ہم اس قانون کو تبدیل کریں گے تاکہ خواتین بہتر روزگار کے لئے باہر جاکر بہتر مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔

معاملہ کابینہ کے پاس جائے گا یا تو اس شرط کو ختم کردیں گے یا پھر کم از کم عمر کی حد 21 سال، 23 سال، 25 سال جو کابینہ طے کرے گی۔ ہماری اس کوشش کی کامیابی نہ صرف خواتین کو خود کفیل بنائے گی بلکہ اس سے ملکی زر مبادلہ ذخائر بھی بڑھیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…