بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

میاں بیوی کو کمسن بچی اور معمر ماں سمیت قتل کر دیا گیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2023 |

سرگودھا(این این آئی)ٹوبہ میں میاں بیوی کو کمسن بچی اور معمر ماں سمیت قتل کر دیا گیا۔آئی جی پنجاب نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔زرائع کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے محلہ ہیرا کالونی گلی نمبر چار میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گھر پر فائرنگ کر کے ریلوے کے سابق ملازم 60 سالہ عبدالقدیر اس کی 80 سالہ ماں نسیم بی بی، 50 سالہ بیوی فرحت نسرین، 4 سالہ بیٹی نین تارا کو قتل کر دیا گیا اور فرار ہو گے۔

اس وقوعہ کا مقتول قدیر ریلوے کا ریٹائرڈ ملازم کمالیہ کے چک 762 گ ب کا رہائشی ہے جس نے چند سال قبل سے دوسری شادی کر رکھی تھی۔ جن کی نعشیں پولیس تھانہ سٹی ٹوبہ نے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم ڈی ایچ کیو ھسپتال ٹوبہ منتقل کر دیں۔اس واقعہ کا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی اور ڈی پی او ٹوبہ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔آئی جی پنجاب نے اپنے حکم میں کہا کہ واقعہ کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، اور سپروائزری افسران مقتولین کے لواحقین سے قریبی رابطہ رکھیں تاکہ انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…