ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کیلئے حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نگران وفاقی حکومت نے بیرون ملک ملازمت کیلئے 6نئے پروٹیکٹوریٹ آفس کھولنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی حکومت نے ملک بھر میں تارکین وطن کیلئے چھ نئے پروٹیکٹوریٹ دفاتر کھولنے کا اعلان کیا ہے تاکہ پاکستانی شہریوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔اس کے علاوہ افراد کیلئے اپنے شناختی کارڈ یا ڈومیسائل کے ساتھ اسی شہر سے پروٹیکٹوریٹ حاصل کرنے کی شرط ختم کردی گئی ہے ، جس سے وہ ملک بھر میں کسی بھی دفتر تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

نئے دفاتر سکھر، ایبٹ آباد، گوادر، آزاد جموں و کشمیر، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں قائم کیے جائیں گے جس کے بعد دفاتر کی مجموعی تعداد 15ہو جائے گی۔ اس توسیع سے بیرون ملک روزگار کے متلاشی افراد، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد کی رسائی میں نمایاں بہتری آئے گی۔اس وقت کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ، ملتان، مالاکنڈ، ڈی جی خان اور سیالکوٹ میں پروٹیکٹوریٹس پہلے سے ہی موجود ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…