پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

پی ایس او کا 30 فیصد حصص چینی کمپنی کو فروخت کرنیکا فیصلہ

datetime 7  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)نے پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل)میں موجود اپنے30 فیصد حصص چینی کمپنی کو فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔فیصلے سے ملک میں 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی جس سے ریفائنری کی گنجائش کو دگنا کیا جاسکے گا، پی ایس او 63.6 فیصد حصص کے ساتھ پی آر ایل کی نمایاں اسٹیک ہولڈر ہے، جس نے چینی کمپنی یونائیٹڈ انرجی گروپ کے ساتھ حصص کی فروخت کا معاہدہ کیا ہے۔

چینی کمپنی پی آر ایل کی گنجائش کو دگنا کرنے کیلیے 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، جس کے عوض پی ایس او چینی کمپنی کو 30 سے 35 فیصد حصص فراہم کرے گی۔ اس وقت پی آر ایل کی ریفائننگ کی گنجائش 50 ہزار بیرل یومیہ ہے جو بڑھ کر ایک لاکھ بیرل یومیہ ہوجائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آر ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بھی اس ڈیل کی منظوری دے دی ہے۔واضح رہے کہ پی ایس او اس وقت نہ ختم ہونے والے گردشی قرضوں میں پھنسا ہوا ہے، مختلف اداروں سے پی ایس او کو 700 ارب روپے سے زائد وصول کرنے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…