ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

میزان بینک کا فری لانسرز کو ٹیکس کی سہولت فراہم کرنے کیلئے بی فائلر کے ساتھ معاہدہ

datetime 7  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک نے فری لانسرزکیلئے دستیاب ٹیکس سہولت کی خدمات کو بڑھانے کیلئے بی فائلر (Befiler)کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس شراکت داری کا مقصدڈیجی فری لانسرز صارفین سمیت میزان فری لانسرز اکائونٹ ہولڈرز کوبی فائلر کی ٹیکس سے متعلق خدمات رعائتی قیمت پر فراہم کرنا ہے۔

اس شراکت داری کے ذریعے بی فائلر میزان فری لانسر اکائونٹ ہولڈرز کیلئے اسٹریم لائن اور موئثرٹیکس خدمات کو یقینی بنائے گی۔ بی فائلر ایف بی آر کے ساتھ این ٹی این رجسٹریشن سے لے کر ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن فائل جیسی خدمات فراہم کرتی ہے۔

س سلسلے میں میزان بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں میزان بینک کے گروپ ایگزیکٹو آپریشنز اینڈ برانچ بینکنگ ضیا ء الحسن اور بی فائلر کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اکبر تیجانی نے معاہدے پر دستخط کیے۔ بی فائلر کی طرف سے ٹیکس سے متعلق خدمات رعائتی قیمت پر حاصل کرنے کیلئے ، میزان فری لانسر اکائونٹ ہولڈرز اور میزان ڈیجی فری لانسر اکائونٹ ہولڈرز کو میزان بینک کی طرف سے ایک تعارفی ای میل یا ایس ایم ایس موصول ہوگا۔

اس کمیونیکیشن میں تمام ضروری تفصیلات کے ساتھ ڈسکائونٹ حاصل کرنے کیلئے ایک منفرد پروموکوڈ بھی شامل ہوگا۔اس موقع پر میزان بینک کے گروپ ایگزیکٹو آپریشنز اینڈ برانچ بینکنگ ضیا ء الحسن نے کہاکہ بی فائلر کے ساتھ میزان بینک کی شراکت داری اپنے صارفین کی منفرد ضروریات کو پورا کرتی ہے، فری لانسنگ کے شعبہ میں افراد کو بااختیار بناتی ہے اور ترقی اور مالیاتی خوشحالی کو فروغ دیتی ہے۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…