پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی کو متاثر کر رہے ہیں،کامیابی پاکستان کا مقدر ہے،آرمی چیف

datetime 7  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کامیابی پاکستان کا مقدر ہے، غیر قانونی مقیم غیر ملکی پاکستان کی سلامتی اور معیشت کو بری طرح متاثر کر رہے ہیں،قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہے، پاک فوج مادرِ وطن کی حفاظت کا فریضہ خون کے آخری قطرے تک ادا کرتی رہے گیانٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا ہے، جہاں انہیں سیکیورٹی کی مجموعی صورتِ حال اور انسدادِ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔؎

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور نئے ضم شدہ اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔آرمی چیف نے انسدادِ دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں بہادری کا مظاہرہ پیش کرنے والے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی بے مثال کارکردگی کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ قوم کو مسلح افواج کی کارکردگی پر فخر ہے، پاک فوج مادرِ وطن کی حفاظت کا فریضہ خون کے آخری قطرے تک ادا کرتی رہے گی۔

آرمی چیف نے پہلی بار منعقدہ قومی ورکشاپ خیبر پختون خوا کے شرکا سے بھی خطاب کیا۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو جامع حکمتِ عملی کے ذریعے ناکام بنایا جارہا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا فیصلہ حکومت نے پاکستان کے وسیع تر مفاد میں کیا، انہیں باعزت طریقے سے ان کے ملکوں میں واپس بھیجا جا رہا ہے۔آرمی چیف نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز کو خیبر پختونخوا کے غیور عوام کی پرعزم حمایت کے باعث ہی صوبے میں استحکام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں پر پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔پاکستان کی خوشحالی کو خیبر پختونخوا سے جوڑتے ہوئے آرمی چیف نے زور دیا کہ ہاکستان کے امن اور استحکام کے لیے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی کے ذریعے ناکام بنایا جا رہا ہے۔آرمی چیف نے نئے ضم شدہ اضلاع میں اقتصادی ترقی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

پشاور دورے کے دوران آرمی چیف کو سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی وطن واپسی اور نئے ضم شدہ اضلاع میں سماجی و اقتصادی ترقی کی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…