پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

ہائیکورٹ کا بغیر لائسنس پالتو جانوروں ،پرندوں کا کاروبار کرنے والی دکانیں سیل کرنے کا حکم

datetime 6  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے بغیر لائسنس پالتو جانوروں اور پرندوں کا کاروبار کرنے والی دکانیں سیل کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ٹولنٹن مارکیٹ کی صفائی نہ کرنے کے خلاف شہری عنیزہ آصف کی درخواست پر سماعت کی جبکہ بیرسٹر عزت فاطمہ نے درخواست گزار کی طرف سے دلائل دیئے۔ عدالتی حکم پر واسا، ایل ڈی اے، سمیت اداروں کے افسران پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹولنٹن مارکیٹ میں صفائی کے انتظامات نہ ہونے سے علاقے میں بدبو پھیلتی ہے، کیمپ جیل سمیت علاقے کے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے ، ٹولنٹن مارکیٹ کے نالے میں جانوروں کی باقیات پھینک دی جاتی ہیں۔درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سن کر عدالت نے بغیر لائسنس پالتو جانوروں اور پرندوں کا کاروبار کرنے والی دکانیں سیل کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ نالے کی صفائی کا بھی حکم دے دیا، جسٹس شاہد کریم نے کا ٹولنٹن مارکیٹ کی باقاعدہ صفائی کرنے کا بھی حکم جاری کردیا۔

عدالت نے ٹولنٹن مارکیٹ کے صدر کو بھی درخواست میں فریق بنانے کی ہدایت کر دی جبکہ آئندہ سماعت پر واسا، ایل ڈی اے سمیت اداروں سے عملدرآمد رپورٹس طلب کرلیں۔قبل ازیں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا تھا کہ ٹولنٹن مارکیٹ نالے کی عرصہ دراز سے صفائی نہیں کی گئی، ٹولنٹن مارکیٹ میں پالتو جانوروں اور پرندوں کا غیر قانونی کاروبار کیا جارہا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ متعلقہ حکام کو ٹولنٹن مارکیٹ کی صفائی کے احکامات جاری کرے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…