ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بیوی جب تقاضہ کرے شوہر حق مہر ادا کریگا،سپریم کورٹ نے ادائیگی کے حکم کے خلاف اپیل خارج کر دی

datetime 6  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے اہلیہ کو حق مہر کی ادائیگی کے حکم کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے کہاہے کہ خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہوگا۔گزشتہ روز3 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا ۔عدالت نے 6 سال تک حق مہر ادائیگی میں تاخیر پر شوہر پر ایک لاکھ جرمانہ کردیا اور شوہر کو قانونی چارہ جوئی کے اخراجات کی ادائیگی کا بھی حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ حق مہر شرعی تقاضا ہے جس کا تحفظ ملکی قوانین میں بھی ہے، حق مہر کی ادائیگی کا وقت نکاح نامے میں مقرر نہ ہو تو بیوی کسی بھی وقت تقاضا کرسکتی ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ خاتون کو حق مہر کے لیے مقدمہ دائر کرنا پڑا جو 6 سال بعد سپریم کورٹ پہنچا، عدالتوں نے غیر ضروری اپیلیں دائر کرنے پر شوہر پر جرمانہ عائد نہیں کیا۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ غیر ضروری اپیلوں پر جرمانہ کیا ہوتا تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی، غیر ضروری اپیلیں دائر کرنے سے عدالتی نظام مفلوج ہوتا جارہا ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ بلاوجہ کی مقدمہ بازی ختم کرنے کے لیے عدالتوں کو جرمانہ کرنے سے ہچکچانا نہیں چاہیے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…