ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

پشاور،غیر ملکی سیاح کی مبینہ خودکشی، خط بھی سامنے آگیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)پشاور میں غیر ملکی سیاح نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی جس کا خط بھی سامنے آگیا، وہ 18اکتوبر کو باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پشاور پہنچا تھا۔پولیس کے مطابق علاقہ مراد آباد میں اطالوی شہری نے مبینہ طور پر خود کشی کرلی۔غیر ملکی سیاح کی شناخت جوشوا موائسز ورگاس کے نام سے ہوئی۔جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔اطالوی سیاح کو 9اکتوبر کو سیاحتی ویزا جاری ہوا تھا جبکہ 18اکتوبر کو باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پشاور میں داخل ہوا تھا، اطالوی سیاح عارضی طور پر نجی سوسائٹی کے فلیٹ میں مقیم تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق وزارت خارجہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مبینہ خودکشی کرنے والے اطالوی سیاح کا خط بھی سامنے آیا ہے، جو پولیس کو اس کے کمرے سے ملا ہے۔اطالوی سیاح کا خط میں کہنا تھا کہ میں نے تمام پیسے امریکا میں اپنی بہن کو بھجوا دیے ہیں،ابھی میرے پاس 1لاکھ 79ہزار 500پاکستانی روپے ہیں،یہ رقم میری میت کی منتقلی کیلئے استعمال کی جائے، میرا ذاتی موبائل فون، عینک و دیگر چیزیں عثمان خان اپنے پاس رکھے۔ خط میں کہا گیا کہ میں خوشحال زندگی گزار رہا تھا،جو کچھ کر رہا ہوں 100فیصد اپنی مرضی سے کر رہا ہوں،میں نشے کا عادی نہیں اور نہ ہی کوئی دوسرا مسئلہ ہے،میں صرف گہری نیند کیلئے دوائی کھاتا ہوں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…