بدھ‬‮ ، 27 اگست‬‮ 2025 

نجی چینل کو عاصمہ شیرازی سے معافی مانگنے، ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

datetime 5  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا فیصلے کے خلاف سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کی اپیل کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے غلط خبر نشر کرنے پر نجی چینل کو سینئر صحافی عاصمہ شیرازی سے معافی مانگنے کا حکم دے دیا۔14صفحات پر مبنی فیصلہ جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریر کیا ہے جس میں کہا گیا کہ سینئر صحافی عاصمہ شیرازی سے متعلق غلط خبر نشر کرنے پر نجی چینل معافی نامہ نشر کرے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی چینل کو سینئر صحافی عاصمہ شیرازی کو 50ہزار جرمانہ دینے کا حکم بھی دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ عاصمہ شیرازی چاہیں تو نجی چینل پر ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کر سکتی ہیں، نجی چینل نے سپریم کورٹ کی خبر کے ساتھ غلط طور پر عاصمہ شیرازی کی تصویر بار بار نشر کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق پیمرا قانون کے تحت چینلز کی ذمہ داری ہے کہ خبر کو درست انداز میں نشر کیا جائے، پیمرا قانون کے مطابق کسی کے خلاف غلط، ہراسانی پر مبنی اور ہتک آمیز خبر نہیں چلائی جا سکتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…