لاہور ( نیوز ڈیسک) سابق گورنر پنجاب اور پی ٹی آئی رہنما چودھری سرور کو تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن نے پارٹی کی رکنیت سازی سے روک دیا۔تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال نے چودھری سرور کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی۔ جس میں ان کی جانب سے پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چودھری سرور پر خلا ف ضابطہ رکنیت سازی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے الیکشن کمشنر نے چودھری سرور اور عمر سرفراز چیمہ کو طلب کر کے موقف سنا اور فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری سرور کو پارٹی رکنیت سازی سے روک دیا۔ الیکشن کمشنر کا کہنا تھا پارٹی کی رکنیت سازی کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے کا اختیار ہے۔ رکنیت سازی کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔