پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

فیڈرل بورڈ نے جماعت نہم و دہم کے نتائج کا اعلان کر دیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) فیڈرل بورڈ نے جماعت نہم و دہم کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد نے جماعت نہم اور دہم کے دوسرے سالانہ امتحانات برائے سال 2023کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ جماعت نہم کا مجموعی کامیابی کا تناسب 76.99فیصد اور جماعت دہم کا65.91فیصد رہا، چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر عالم نے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلبا وطالبات کو مبارکباد پیش کی۔فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے مطابق سال2023کے دوسرے سالانہ امتحان میں حصہ لینے والے نہم کلاس کے ریگولر انرولمنٹ کے تحت 64401طلباء وطالبات نے حصہ لیاجس میں 50463 طلباء وطالبات کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 79.65فیصد رہا۔

سابق پرائیویٹ انرولمنٹ کے تحت 5196 نے امتحان میں حصہ لیا جبکہ 2313سٹوڈنٹس کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 44.57فیصد رہا۔ بورڈ کی مجموعی سالانہ انرولمنٹ کلاس نہم 69697تھی جس میں 52776بچے کامیاب ہوئے اور مجموعی کامیابی کا تناسب 76.99فیصد رہا۔ اسی طرح جماعت دہم سال2023کے دوسرے سالانہ امتحان میں حصہ لینے والے دہم کلاس ریگولر انرولمنٹ کے تحت 436 نے طلباء وطالبات نے حصہ لیا جس میں 344کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 81.13فیصد رہا۔

سابق پرائیویٹ انرولمنٹ کے تحت 13363طلباء وطالبات نے حصہ لیا ،جبکہ 8271سٹوڈنٹس کامیاب ہوئے اورکامیابی کا تناسب 65.40فیصد رہا۔بورڈ کی مجموعی سالانہ انرولمنٹ کلاس دہم 13799تھی جس میں 8615بچے کامیاب ہوئے اور مجموعی کامیابی کا تناسب %65.91رہا۔بورڈ کی جانب سے رزلٹ ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیا گیاہے جبکہ سٹوڈنٹس 5050پر اپنا رول نمبر ایس ایم ایس کر کے بھی اپنا رزلٹ معلوم کر سکتے ہیں۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…